Posts

Showing posts from February, 2022

جاپان میں مستقل اقامت رکھنے والوں کے لیے نئے نظام میں کوئی پیچیدگی نہیں

Image
جاپان میں مستقل اقامت کے نئے قوانین کا اطلاق 9جولائ 2012 بروز پیر سے ہوگا اور اس سے پہلے تمام موجودہ نظام برقرار رہے گا ایک بار پھر وضاحت کر دوں کہ ابھی تک کسی کو بھی جاپان سے باہر جانے کے بعد واپس آنے کے لئے ری انٹری کی ضرورت ہوتی تھی جو آئندہ بھی رہے گی مگر وہ لوگ جو ایک سال کے اندر اندر جاپان واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہوں انہیں آئندہ ری انٹری کے حصول کی ضرورت نہیں ہوگی البتہ کوئی غیر ملکی جو طویل عرصے تک قیام کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اسے حسب معمول ری انٹری لے کر جاپان سے باہر جانا چاہیے۔ کوئی بھی غیر ملکی کتنا عرصہ باہر رہے گا اس کے بارے میں وہ خود ہی بہتر جانتا ہوگا لہذا جو لوگ طویل عرصے تک جاپان آنے کا ارادہ نہیں رکھتے مگر اپنے ویزے یا مستقل اقامت کی وجہ سے جاپان واپس آ کر دوبارہ اپنی سرگرمیاں بحال کرنا چاہیں تو انہیں جاننے سے پہلے ری انٹری لے لینی چاہیے کیونکہ ریا انٹری جاپان سے باہر رہ کر حاصل نہیں کی جاسکتی موجودہ نظام کے مطابق زیادہ سے زیادہ ری انٹری کی مدت تین سال ہے جولائی 2012 سے ویزے کی مدت بھی تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کی جا رہی ہے لہذا جس کے پاس جتنی مدت کا ویزہ ہوگا وہ ات