Immigration ‎Law ‎In ‎Japan ‎| ‏جاپان امیگریشن کے نئے قوانین۔

جاپان میں مقیم غیر ملکیوں کی درمیانی اور طویل مدتی راۓ سے متعلق مزید آسانیاں پیدا کرنے اور جعل سازی کو روکنے کے لیے وزارت انصاف کے تحت کام کرنے والے ادارے ٹوکیوامیگریشن نے ایک نئی انتظامی نظام کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد جاپان میں مقیم غیر ملکیوں کی موجودہ رہائشی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے اس نئے نظام کا اطلاق سال رواں کی 9 جولائی سے ہو رہا ہے جس کے تحت جاپان میں رہائش کے طویل ویزے کی معیاد جو تین سال ہے اس میں توسیع کر کے پانچ سال کر دی جائے گی۔
 واضح رہے کہ جاپان میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنے ویزے کی مدت کے دوران جاپان سے آؤٹ ہونے کی صورت میں موجودہ نظام کے تحت ری انٹری یعنی دوبارہ جاپان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ درکار ہوتا ہے جسکی فیس 4 ہزار ین سے 4 ہزار ین تک ہے اور اس کی مدت ویزے کی مدت کے مساوی ہوتی ہے جبکہ وہ غیرملکی جو جاپان کا مستقل رہائشی ویزہ رکھتے ہیں یعنی انہوں نے ویزے کی تجدید کی ضرورت نہیں ہوتی انہیں بھی یہ اجازت نامہ درکار ہوتا ہے اور ان کے لیے ری انٹری کی مدت زیادہ سے زیادہ تین سال مقرر ہے اور انہیں کسی بھی صورت میں تین سال کے اندر جاپان واپس آنا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر ان کا مستقل ویزا منسوخ کرکے ایک سال میں تبدیل کرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ایسی کئی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہے۔

جولائی سے متعارف ہونے والے نئے رہائشی انتظامی نظام کے تحت ری انٹری کا نظام بھی تبدیل کیا جائے گا نئے نظام کے تحت درمیانی اور طویل مدتی ویزے رکھنے والوں کے لیے ری انٹری میں بہت چھوٹ دی جارہی ہے مثلاً پانچ سال کا رہائشی ویزا اور مستقل ویزا کے لوگوں کےلیے حامل ری انٹری بھی  پانچ سال کی ہوگی تاہم اس نئے نظام کے تحت جو غیر ملکی ایک سال سے کم عرصہ جاپان سے آؤٹ رہنے کا ارادہ رکھتا ہو وہ ری انٹری سے مستثنیٰ ہوگا مگر یار ہے کے اسے جاپان سے باہر جانے کی تاریخ سے ایک سال پورا ہونے سے قبل جاپان میں داخل ہونا ہوگا یہ سہولت ان لوگوں کے لئے بہت پرکشش ہوگی جو دو سال میں کئ مرتبہ جاپان سے باہر جاتے ہیں مگر ان کے دورے مختصر ہوتے ہیں۔

 اس بات کا خیال رکھا جائے کہ یہ سہولت ان غیر ملکی رہائشیوں تک محدود ہوگئی جو جاپانی خواتین سے شادی شدہ ہوں ان کے جاپانی بچے ہوں یا جاپان میں مختلف شعبوں میں طویل عرصے کے لئے رہائش پذیر ہوں وہ لوگ جو تین ماہ سے کم مدت کے لئے سیاحتی موجودہ ایلین کارڈ کا نظام جس کے نام سے انسان عجیب سا محسوس کرتا ہے اسے ختم کر دیا جائے اور اس کی جگہ رہائشی کارڈ جاری کیے جائیں گے جو درمیانی اور طویل مدت کے رہائشیوں کے لیے مختصر ہوں گے۔
جس پر جاپان آمد کی تاریخ رہائشی،درجہ،تاریخ تجدید،رہائش کی مدت یعنی ویزے کا اندراج، نام، تاریخ پیدائش، شریعت پیشہ اور پتہ، وغیرہ درج ہوگا کارڈ کو جعلسازی سے محفوظ رکھنے کے لئے اس میں IC چپ نصب کی جائے گی جس میں کارڈ پر درج تمام معلومات یا اندراج کے کچھ حصے سے مخفی طور پر ریکارڈ کیے جائیں گے اس کارڈ کے لئے ایک تصویر چاہیے ہوگی جس میں چہرہ واضح نظر آئے  جاپان میں مستقل رہائش کی حامل سولہ سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے مذکورہ کارڈ سات سال تک کارآمد ہوگا۔

جبکہ سولہ سال سے کم عمر لوگوں کیلئے ان کی سولہویں سالگرہ تک کارآمد ہوگا نئے رہائشی کارڈ کےاجرا کے لیے ایک مخصوص مدت تک پرانے ایلین کارڈ کارآمد رہیں گے اور انہیں رہائشی کارڈ تصور کیا جائے گا تاہم نئے کارڈ کے اجرا کے لیے مقامی امیگریشن دفتر سے رجوع کیا جاسکے گا البتہ نئے آنے والے وہ غیرملکی جو درمیانی اور طویل مدت کے ویزے پر لگائی جانے والی آمد کی مہر لگاتے وقت ہی رہائشی کارڈ جاری کر دیا جائے گا تاہم یہ سہولیات شروع میں صرف ٹوکیو ناریتا، ٹوکیو ہانیرا اور کھانسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک محدود ہونگی مذکورہ بالا ایئر پورٹس کے علاوہ پہنچنے والے غیر ملکی اپنے پاسپورٹ پر ثبت کی گئی آمد کی مہر اپنے رہائشی شہر کے سٹی آفیس میں دکھا کر رہائشی کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

موجودہ ویزے کے اقسام ومدت میں تبدیلی واضافہ:-
جاپان میں رہائشی ویزا کی اقسام اور مدت میں تبدیلی کی جائے گی موجودہ رہائشی ویزا جس میں اعلی مہارت، انسانیت کی بنیادوں پر بین الاقوامی کاروبار اور ملازمت کے ویزے شامل ہے (جن میں ثقافتی, سیاحتی فروغ اور تیکنیکی مہارت کے تربیت لینے والے اس زمرے میں نہیں آتے) کیلئے موجودہ مدت کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ تین سال ہے جسے نئے نظام کے تحت کم سے کم تین ماہ سے زیادہ سے زیادہ پانچ سال کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی طلباء و طلبات کے لئے:-
غیر ملکی طلباء و طالبات کے لئے پانچ قسم کی مدتیں ہیں جن میں چھ ماہ، ایک سال، ایک سال تین ماہ، دو سال اور دو سال تین ماہ جس میں کم سے کم مدت چھ ماہ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ مدت دو سال تین ماہ ہے، 

Comments

Popular posts from this blog

جاپان میں مستقل اقامت رکھنے والوں کے لیے نئے نظام میں کوئی پیچیدگی نہیں

.How to get nationality in Japan | جاپان میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے جاپانی شہریت کے حصول کا طریقہ کار